کراچی پریس کلب کا اعزاز

کراچی پریس کلب کے ممبر اور روزنامہ ڈان سے وابستہ سینئر صحافی طاہر صدیقی صاحب نے کمشنر کراچی میراتھون کی سینئیر سٹیزن کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔
کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے طاہر صدیقی صاحب کو میراتھون میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے،کراچی پریس میں طاہر صدیقی کے اعزاز میں جلد استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔
=================