میرپورخاص جیل میں قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سز ا کاٹنے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے کے باعث فوت ہوگیا

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===میرپورخاص جیل میں قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سز ا کاٹنے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے کے باعث فوت ہوگیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سینٹر جیل میں قید تعلقہ سماروکے علاقے بچاؤ بندکا رہاشی پچاس سالہ بخش علی جو کہ جیل میں دس سال سے عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا کہ گزشتہ شب دل میں شدید تکلیف ہونے پر اسے جیل انتظامیہ نے سے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں دوران علاج اس کا انتقال ہوگیا ٭٭٭