واٹر بورڈ کے 6 سرکاری ہائیڈرنٹس نیلامی کا پہلا اہم مرحلہ پروکیورمنٹ کمیٹی ہائیڈرنٹس سیل نے تمام قواعد و ضوابط اور شفافیت سے مکمل کرلیا، ترجمان واٹر بورڈ

پریس ریلیز:- کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کے 6 سرکاری ہائیڈرنٹس نیلامی کا پہلا اہم مرحلہ پروکیورمنٹ کمیٹی ہائیڈرنٹس سیل نے تمام قواعد و ضوابط اور شفافیت سے مکمل کرلیا، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق سی ای او / ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہائیڈرنٹس سیل کو جدید طرزِ پر لانے کیلئے کیے جانے والے بہتر اقدامات اور واٹر بورڈ سرکاری ہائیڈرنٹس نیلامی میں مکمل تمام قواعد و ضوابط اور شفافیت کی وجہ سے اس مرتبہ پرانے ہائیڈرنٹس کمپنیز، ٹھیکیدار اور مالکان سمیت کثیر تعداد میں نئی مختلف خواہشمند کمپنیوں نے بھی حصہ لیا، اس سلسلے میں انچارج ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ الاھی بخش بھٹو نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج بتاریخ 26 جنوری 2023 بروز جمعرات کو واٹر بورڈ کے 6 سرکاری ہائیڈرنٹس نیلامی کے پہلے مرحلے میں ٹیکنکل بڈ کے دوران مختلف خواہشمند کمپنیوں کے مالکان کی جانب سے مقررہ وقت میں دستاویزات جمع کروائے گئے ہیں، اس موقعے پر انچارج پروکیورمنٹ کمیٹی ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ شکیل قریشی کا کہنا تھا کہ سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایات جاری کی تھی کہ واٹر بورڈ کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس نیلامی کے تمام مراحل قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں اور تمام قانونی تقاضوں کو مکمل شفافیت کے ساتھ پورا کرنے کیلئے اچھے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جاسکے، ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے پروکیورمنٹ کمیٹی ہائیڈرنٹس سیل نے واٹر بورڈ کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس کی نیلامی کا پہلا اہم مرحلہ تمام قواعد و ضوابط اور شفافیت سے مکمل کرلیا ہے اور انشاء اللہ دیگر مراحل بھی خوش اسلوبی سے مکمل کیے جائیں گے، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا شہریوں کو صاف اور صحت مند پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے اپنے محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے واٹر بورڈ کی جانب سے مزید موثر اور اچھے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انکا مزید کہنا تھا مجھے پوری اُمید ہے کہ سرکاری ہائیڈرنٹس نیلامی میں کامیابی پانے والے تمام کمپنیز، ٹھیکیدار اور ہائیڈرنٹس مالکان شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے واٹر بورڈ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ جاری کردہ:- عبداالقادر شیخپبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)