کمانڈر سٹی محض درودیوار پر مبنی ہاؤسنگ پروجیکٹ کا نام نہیں بلکہ یہاں عوام کو ان خوابوں کی تعبیر مل رہی ہے جو 75 سال سے وہ دیکھ رہی ہے ، محفوظ اور پرسکون ماحول میں مکمل نظام زندگی مہیا کیا جا رہا ہے ۔نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ اپنے پروجیکٹس اور شاعری کے ذریعے قوم کو جگا رہا ہوں ۔کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر کا خصوصی انٹرویو ۔ملاقات محمد وحید جنگ

پاکستان میں سستا گھر بنا کر دینے کا نعرہ تو بہت سے لوگ لگاتے ہیں لیکن ایسے نعرے کو عملی جامہ پہنانے میں کمانڈر بلڈرز کا نام سب سے آگے نظر آتا ہے یہ کمانڈر بلڈرز کون سے منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور ان کا ویژن 2040 کیا ہے یہ جاننے کے لیے پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد وحید جنگ نے کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر سے خصوصی انٹرویو کیا

جس کے دوران انہوں نے کھل کر اپنے ویژن اور منصوبوں کے بارے میں مختلف سوالات کے جواب دیئے انہوں نے کیا باتیں کی قارئین کی دلچسپی کے لیے وہ گفتگو یہاں پیش خدمت ہے ۔
سوال ۔آپ کی جانب سے 3روزہ سٹی پراپرٹی ایکسپو 2023 کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا گیا اپنے منصوبوں کے حوالے سے کچھ بتائیے ؟
جواب ۔یہ بالکل مختلف ایکسپو ہیں روٹین کی ایکسپو سے ہٹ کر ۔یہاں خدمت خلق کا جذبہ ہے جس کے تحت ہم کام کر رہے ہیں ہمارا ویژن 2040 ہیں جو ہم نے تین سال پہلے دیا تھا اور الحمدللہ یہ چوتھا ایکسپو کر رہے ہیں ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو گھر دینا ہے جو اس کا خواب دیکھ رہا ہے ۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مڈل کلاس کیلئے گھر بنانا اور خریدنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے ہم کم قیمت اور سستے مکانات فراہم کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ہم لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں نہایت آسان پیکج دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر کے مالک بن جائیں اور یہ لوگ جب کمانڈر سٹی میں آئی جو بستی ہم نے بسائی ہے تو ان کو ایک نظام زندگی ملے جس کی خواہش اور جس کا خواب قوم بہتر سال سے دیکھ رہی ہے وہی نظام ہم کمانڈر سٹی میں لے کر آرہے ہیں چاہے وہ سکیورٹی کے حوالے سے ہو یا معاشی خوشحالی کے حوالے سے ہو آپ عدل و انصاف کی بات کریں یا تعلیم صحت کی بات کریں وہاں آپ کو سب سے ملتے میسر ہوں گی ۔یہ صرف درودیوار نہیں ہے در و دیوار تو کوئی بھی بلڈر بنا کر دے دے گا لیکن ہم جانتے ہیں ہمارے نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے وہ آگے بڑھنے کے لئے اس دنیا میں بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں بس ان کو اچھی لیڈر شپ نہیں ملی یہاں ان کو ایک منظم لیڈر شپ مل رہی ہے جب کمانڈر سٹی کے تحت بننے والی بستیاں پورے ملک میں پھیلے گی جہاں سے لوگوں کے بچے بڑھ کر نکلیں گے ان کی اچھی کردار سازی ہوگی دیانت دار لوگ آگے آئیں گے تو یہ ملک ظہور بدلے گا اور انشاء اللہ پوری دنیا پر چھا چھائے گا ۔
سوال ۔ اس سلسلے میں کیا مسائل اور رکاوٹیں حائل ہیں ؟ ان کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں ؟
جواب ۔ یقینی طور پر اس طرح کی سپورٹ نہیں ہے جو درکار ہے گورنمنٹ کی سطح پر جو کام ہوتے ہیں وہ بہت سست روی سے ہوتے ہیں لہذا ہمیں خود ساری چیزیں کرنی پڑتی ہیں ہمیں اندازہ ہے کہ بجلی گیس اور پانی کا کچھ بندوبست کرنا پڑے گا کمانڈر سٹی میں آج جو لوگ رہائش پذیر ہیں ان کو کوئی تکلیف نہیں ہے پبلک ٹرانسپورٹ بھی ہم دے رہے ہیں بہترین ایجوکیشن سسٹم لائے ہیں امیر غریب سب کے بچے ایک جیسے پڑھیں گے ۔دو سو بیڈ ہسپتال لا رہے ہیں لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات ملیں گی جب وہ پرسکون زندگی گزاریں گے تو وہ خود اور ان کے بچے آگے بڑھ سکیں گے ۔
سوال ۔آپ کا مذہب سے بھی کافی لگاؤ ہے اور شاعری بھی کرتے ہیں بزنس کے ساتھ ساتھ ان چیزوں کے لیے اتنا وقت کیسے نکال لیتے ہیں ؟
جواب ۔ پڑھنے لکھنے کا شوق بچپن سے تھا بہت عرصے سے خاصا لکھ چکا ہوں البتہ سوچ بدلتی رہتی ہے اب میں علامہ اقبال کو فالو کر رہا ہوں میرا ویژن 2040 بھی اسی حوالے سے ہے میرے تین نغمے بھی آچکے ہیں ایک نغمہ شہزاد رائے نے گایا ہے ۔۔۔۔۔بہت ہم سوچ کے اب جاگو ۔۔۔۔۔14 نغمہ بھی بہت جلد سوشل میڈیا پر آنے والا ہے ۔ہم اپنی قوم کو جگانا چاہتے ہیں اسے ایک عظیم کام بنانا چاہتے ہیں خوشحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں میری شاعری میں بھی یہی پیغام نظر آئے گا ۔
سوال ۔عوام کو نہایت سستے رہائشی یونٹ کیسے مہیا کر رہے ہیں ؟
جواب ۔کراچی کی تاریخ میں پہلی بار مکمل تیار اپارٹمنٹس سو فیصد کریڈٹ پر کمانڈر انکلیو میں فراہم کیے جا رہے ہیں لہذا فوری طور پر رہائش اختیار کی جا سکتی ہے یہ پروجیکٹ کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک ملیر کینٹ سے صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور شہر کے خوبصورت ترین پروجیکٹس میں سے ایک ہے کمانڈر بلڈرز کے پروجیکٹ میں ویژن 2040 کے تحت ملک بھر میں دس لاکھ کم قیمت پر رہائشی یونٹس تعمیر ہوں گے جہاں تقریبا پچاس لاکھ لوگوں کو بچایا جائے گا ایم نائن موٹروے پر تعمیر ہونے والے پہلے ماڈل شہر میں لوگ بڑی تیزی سے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں یہاں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہیں اس وقت تقریبا 350 خاندان کمانڈر سٹی میں رہائش پذیر ہیں اور سال کے آخر تک ان خاندانوں کی تعداد ایک ہزار تک متوقع ہے ہمارے پروجیکٹ میں اگر کوئی صرف بیس ہزار روپے ماہانہ ادا کر سکتا ہے تو ہم اسے اپنے فلیٹ کا مالک بنا رہے ہیں دو کمروں پر مشتمل اباؤٹ منٹ صرف 22 لاکھ روپے میں خریدے جا سکے گا اس رقم میں صرف 12 لاکھ روپے چار برس میں ادا کرنے ہوں گے جبکہ دس لاکھ روپے بلڈر کی طرف سے قرض دیا جائے گا جس کی قسط صرف دس ہزار روپے ماہانہ ہوگی ایک اسپیشل اسکیم کے تحت 80 گز کا بنگلا صرف 34 لاکھ روپے میں دستیاب ہے اس کے علاوہ کمانڈر کمرشلز کے نام سے بڑا کمرشل پروجیکٹ بھی عوام کے لئے دستیاب ہو گا جس میں صرف بیس لاکھ روپے میں دکان دستیاب ہوگی ۔
==================