وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، یو اے ای کے صدر نے دو بلین امریکی ڈالر کے موجودہ قرض کو رول اوور کرنے اور ایک بلین ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے دو بلین امریکی ڈالر کے موجودہ قرض کو رول اوور کرنے اور ایک بلین امریکی ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر سطح پر دوطرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کو پاکستان کے سرکاری دورہ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔ دورہ کی تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔\932
====================================