کم ظرف کے لئے نجم سیٹھی کی اعلی ظرفی ۔۔۔۔ کرکٹ حلقوں میں نئی بحث شروع ۔


رمیض راجا کی پنشن:
چئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے رمیض راجہ کو ایک لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پنشن کی منظوری دے دی۔ اس پنشن کے لیے راجے نے خود رجوع کیا تھا جو ہٹائے جانے کے فوری بعد پاکستان کی شکایت انٹرنیشنل کرکٹ کاونسل سے لگانے کی دھمکیاں دے رھے تھے۔ نجم سیٹھی کی اس اعلا ظرفی نے قومی خزانے پر بوجھ ڈال دیا۔ کرکٹ بورڈ کے صدر کو پینشن دینے کی یہ نی روایات ھے ۔نجم سیٹھی کو بھی ہٹاے جانے کے بعد پینشن نہیں دی گی تھی
=====================

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو گیارہ سال سے پنشن مل رہی ہے

پچھلے سال جب تحسین فراقی کی جگہ منصور آفاق کو مجلس ترقی ادب کا ناظم بنایا گیا تو آسمان سر پر اٹھا لیا گیا تھا. ایک اعتراض یہ تھا کہ فراقی صاحب کو کنٹریکٹ کی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی. حالانکہ فراقی صاحب آٹھ سال سے اس عہدے پر تھے یعنی دو کنٹریکٹس کی مدت پوری کرچکے تھے اور تیسرے کی بھی دوتہائی گزر گئی تھی.
لیکن جب منصور آفاق کو سال پورا ہونے سے پہلے ہٹادیا گیا تو کوئی نہیں بولا.
اسی دوران رمیض راجا کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہٹانے کیلئے قانون تک بدل دیا گیا تو پھر بھی وہ سب دوست نہیں بولے.
تحسین فراقی اور منصور آفاق میں سے کس کا ادب سے زیادہ تعلق ہے، اس بارے میں مختلف آراء ہوسکتی ہیں لیکن رمیض راجا کی جگہ جنہیں لایا گیا ہے، ان کا تو کرکٹ سے دور کا بھی تعلق نہیں.
میں اس بارے میں کم ازکم دو دوستوں سے بات کرنا چاہتا تھا.
افسوس کہ ابھی ان میں سے ایک کی پوسٹ پڑھی جس میں انہوں نے رمیض راجا کا مذاق اڑاتے ہوئے (حسب عادت نام بگاڑ کر مریض راجا لکھا ) نجم سیٹھی کی اعلیٰ ظرفی اور دریادلی کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے رمیض راجا کیلئے پنشن کی منظوری دی ہے اور ایسا تاثر دیا جیسے راجا پر کوئی خصوصی احسان کیا گیا ہو. شاید انہیں معلوم نہیں کہ 60 سال عمر ہوجانے پر تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو بطور استحقاق یہ پنشن پہلے سے مل رہی ہے. پنشن دینے کا فیصلہ دسمبر 2010 میں کیا گیا تھا. گزشتہ سال اس میں اضافہ کیا گیا اور یہ بھی طے پایا کہ پنشن پانے والےٹیسٹ کرکٹر کی موت کی صورت میں یہ بیوہ کو ملتی رہے گی. 10 تک ٹیسٹ کھیلنے والے کیلئے پنشن ایک لاکھ بیالیس ہزار، 10 سے 20 ٹیسٹ والے کیلئے ایک لاکھ اڑتالیس ہزار اور 20 سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کیلئے ایک لاکھ چون ہزار روپے ہے.
یہ پنشن دینے پر اعتراض ہوسکتا ہے لیکن وہ تو کبھی نہیں کیا، کیا ہے تو رمیض راجا کی پنشن پر. حالانکہ راجا نہ تو منصور آفاق کی طرح کسی کی تعریف میں کالم لکھتا ہے نہ کبھی کوئی سیاسی بات کی. کرے بھی تو اسے بھی اتنا ہی حق ہے جتنا ہم سب کو.
==========================