محسن پنجاب چوہدری پروز الہی کے عوام دوست اقدامات۔


میری بات۔۔۔مدثر قدیر
=================
محسن پنجاب چوہدری پروز الہی کے عوام دوست اقدامات۔
=============================

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو محسن پنجاب کا نام دیتا ہوں کیونکہ انھوں نے اپنے دونوں دور حکومت میں عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی نظیر نہیں ملتی انھوں نے اپنے پہلے دور حکومت میں ریسکیو 1122کا بیچ بویا جو اب تناور درخت بن کر پنجاب بھر میں عوام کو ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کررہا ہے اس کادائرہ کار اتنا وسیع ہے کہ اسے صوبے بھر میں پزیرائی ملی اس منصوبے کی شامل سہولیات کی وجہ سے اس کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی ایمرجنسی سروسز سے بلاشبہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ موٹرسائیکل اسکواڈ کی سہولت تو صرف گنے چنے ممالک ہی میں میسر ہے اب اس سروسز کے لیے نئی ایمبولینسز اور ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے بعد اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ کچھ روز قبل محسن پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ایک ارب کی گرانٹ سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت اسٹڈیز کو خاتم النبین یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا اور اس بل کو پنجاب اسمبلی نے بھاری اکثریت سے پاس کیا اس یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کلاسز مدینہ یونیورسٹی اور جامعتہ الازہر کے ساتھ دیگر یونیورسٹیوں کا اشتراک کیا جائے گا جبکہ پہلی بار نکاح نامے میں بھی خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے خصوصی خلف کو شامل کیا گیا اور پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے ایکٹ پاس کرکے تمام سرکاری دفاتر کو پابند کیا کہ خاتم النبین کے حوالے سے مزکورہ آیات کو فریم کرکے لگانے کے احکامات جاری کیے گئے اس کے علاوہ پرائمری تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم اور حفظ کے حوالے سے خصوصی اقدامات جبکہ بی اے تک تمام مضامین کی تعلیم اور کتابوں کی فراہمی کو بلامعاوضہ بنادیا گیاجو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ممکن ہوا.اس کےعلاوہ 15سال سے زیر تعمیر پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح بھی محسن پنجاب کے ہاتھوں سے ہوا عملی طور پر اس بلڈنگ کا افتتاح عرصہ قبل ہوجانا چاہیے تھا مگر سابق ادوار میں سیاسی مصلحتوں کی بناء پر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچایا جاسکا.محسن پنجاب نےآرٹسٹ ویلفئیرفنڈز کو بڑھایا اور اس کی مالیت کو 5000سے بڑھا کر 25000ہزار کیا جو فن سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بڑی اہمیت کی بات ہے کیونکہ جو لوگ ساری زندگی فن کی خدمت کرتے رہتے ہیں ان کو بڑھاپے میں حکومت کی جانب سے ایک خطیر رقم بطور وظیفہ ملنا اور وہ بھی اس مہنگائی کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں جبکہ ایک ارب روپے کے فنڈ ز سے ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں بھی فلم اسٹوڈیو قائم کرنے کا اعلان انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کرئے گا.محسن پنجاب کے اس اقدام کی مثال صوبے کی 15سالہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی جس پر میرے بزرگ خالد عباس ڈار بھی یہ تاریخی فقرہ بول گئے کہ چوہدری دے کر بنتا ہے اور واقعی چوہدری رویز الہی کی حکومت نے عوام کی فلاح کے حوالے سے اایسے اقدامات کیے ہیں جو قابل ستائش ہیں ان اقدامات میں لاہور کے صحافیوں کے لیے صحافی کالونی کے فیز 2کا قیام اور ساتھ ہی اس طرز پرپنجاب بھر کے صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ کالونیز بنانے کا نہ صرف اعلان بلکہ عملی قدم بھی شامل ہے میرے بزرگ خواجہ پرویز اکثر کہتے تھے کہ چوہدری پرویز الہی کا سیاسی ویژن عوام دوستی سے بھر پور ہے اور وہ انسان کی عظمت کے معترف ہیں ان کے نزدیک تمام طبقات جتنے ذیادہ مظبوط ہوں گے ملکی ترقی کا سفر اتنی تیزی سے بڑھے گا اور جمود کا شکار نہیں ہوگا۔محسن پنجاب چوہدری پرویز الہی کے مطابق انھیں صحافیوں کو گھر فراہم کرنے کا خیال یوں آیا کہ عرصہ قبل ایک سئینیر صحافی سے کچھ دن ملاقات نہیں ہوئی میرے پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شدید بیمار ہیں اور گھر تک محدود ہیں چنانچہ میں نے ان کی عیادت کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ وہ صحافی جس کے قلم میں بڑی طاقت ہے وہ کیسی جگہ رہائش پزیر ہے اس واقعہ کے بعد میں نے صحافی کالونی کے قیام کا فیصلہ کیا اور جب پہلی بار صوبے میں اقتدار میں آئے تو اسے عملی صورت دی جس پرصحافی کالونی فیز ون بنااور آج اللہ کے کرم سے فیز 2 پر بھی عملی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔محسن پنجاب پرویز الہی کے دور میں اب تک پنجاب کے 6 نئے ضلع بنائے گئے ہیں جن کو صوبے کی 15سالہ تاریخ میں انقلابی طور ر یاد کیا جائے گا ان ضلعوں میں مری،تلاگنگ،وزیر آباد،کوٹ ادو،جام پوراور تونسہ شامل ہیں واضح رہے تونسہ کو عثمان بزدار کے دور حکومت میں علیحدہ ضلع کی شکل نہیں دی جاسکی تھی اس کام کو بھی محسن پنجاب پرویز الہی کے دور میں مکمل کیا گیااس کے ساتھ صحت انصاف کارڈ میں کینسر اور دیگر بیماریوں کو شامل کرکے اس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا گیا تاکہ عوام کی بڑی تعداد صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اس کارڈ سے استفادہ کرسکے۔ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگودھا میں چوہدری انور علی چیمہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا 6بلین کے بجٹ سے آغاز کیا جارہاہے اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد کے بیڈز کی تعداد میں 200بیڈز کا اضافہ جبکہ نجاب انسٹٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 50کروڑ کی گرانٹ سے نئی تھیلیم سکین اور سی ٹی اینجو کی سہولت فراہم کی جائے گی اور مریضوں کو مفت ادویات کے حصول کے لیے نئی فارمیسی کاقیام بھی ہوگا جس سے مریضوں کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔محسن پنجاب چوہدری پرویز الہی نے700ملین روپیہ چوہدری رویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاولور کے لیے مختص کیا ہے جس کی مدد سے وہاں پر تھیلم سکین اور سی ٹی اینجو گرافی کی مشینیں نصب کی جائیں گی اسی طرح گزشتہ دنوں انھوں نے سر گنگارام ہستال کے مدر اینڈ چائلڈ کئیر سنٹر کا آغاز کیا جو کہ زچہ وبچہ کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرئے گا اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے لیڈی ولنگٹن ہستال میں 200بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے لیے 5بلین کی خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان بھی کیا ہے یہ سب منصوبے عام آدمی کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھ کر پنجاب حکومت نے محسن پنجاب پرویزالہی کے عوام دوست ویژن کے فروغ اور عوام کی فلاح کے لیے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خواہش مند ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات سےپنجاب کی عوام عملی طور پر فوائد حاصل کرسکیں ان منصوبوں میں ایک اہم منصوبہ گو پنجاب ایپ بھی ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے گھر کی دہلیز پر ہی کئی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں جوکہ اپنی نوعیت کا اہم کارنامہ ہے جسے محسن پنجاب کی عملی معاونت حاصل ہے۔یہ وہ انقلابی اقدامات ہیں جو پنجاب کے باسیوں کو 15سال بعد میسر آئے اور ان کے ثمرات آنے والے دنوں میں اپنی آب و تاب کے ساتھ چمکیں گے۔
=================