وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اوربڑے منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اوربڑے منصوبے کا اعلان
پی کے ایل آئی میں چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز بنے گا، 350 کروڑ روپے لاگت آئے گی
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کا سنگ بنیاد رکھا
ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹرز کو 17 سبجیکٹ اور نرسنگ کے بعد نرسوں کو 10 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا:پرویز الٰہی
نالج پارک میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کیلئے 10 ایکڑاراضی اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کیلئے 2 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا اعلان
بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کیلئے بھی فنڈز مختص کر دیئے ہیں، پی کے ایل آئی میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے
لاہور4 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اوربڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز بنے گا-وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے آج پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کا سنگ بنیاد رکھا -وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا اورچودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔اس ادارے میں ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹرز کو 17 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گاجبکہ نرسنگ کے بعد نرسوں کو 10 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا-وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کے لئے 10 ایکڑاراضی مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کیلئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی-وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لئے بھی 2 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر مینجمنٹ کے حوالے سے کورسز کے مواقع فراہم کئے جائیں گے-پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کیلئے جدید کورسز کرائے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کیلئے بھی فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور پی کے ایل آئی میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی نے چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کے بارے میں وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کو بریفنگ دی- صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد، اراکین اسمبلی حافظ عمار یاسر،سید صمصام بخاری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، سیکرٹریزاطلاعات، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، خزانہ،ڈی جی پی آر، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چودھری، ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر فیصل ڈار، پی کے ایل آئی بورڈ کے ممبران اور متعلقہ حکام بھی تقریب میں موجود تھے-
٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور-فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر18
وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائند ے کی ملاقات، باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق
فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز کو مزید فعال کیا جائیگا،پرویز الٰہی، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان
محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مکمل سپورٹ کرینگے، مربوط اور مشترکہ کاوشوں سے فیملی پلاننگ کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں
پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ اختیار کرنے والے خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پاپولیشن ویلفیئر پروگرامز کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں، اشتراک جاری رکھیں گے:ڈاکٹر لوئے شبانا
لاہور4 جنوری: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانا (Dr. Luay Shabaneh) نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی، جس میں پاپولیشن ویلفیئر خصوصاً فیملی پلاننگ کیلئے باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ مربوط اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی فیملی پلاننگ کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔دیہات کے ساتھ شہروں کے پسماندہ علاقوں میں بھی لوگوں کو فیملی پلاننگ کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے گا۔ فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز کو مزید فعال کیا جائے گا اور فیملی پلاننگ کے اقدامات کی تحصیل اور ضلع کی سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ اختیار کرنے والے خاندانوں کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔خصوصی پیکیج پنجاب احساس پروگرام کے تحت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لئے خطرہ ہیں۔ آبادی میں بے ہنگم اضافہ صحت، تعلیم، ماحول اور روزگارکے مسائل بڑھاتا ہے۔ آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر لوئے شبانا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت پاپولیشن ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے پاپولیشن ویلفیئر کیلئے پروگرامز کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی اشتراک سے مزید کام جاری رکھیں گے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر سلمان اعجاز، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے، پروگرام اینڈ ٹیکنیکل سپیشلسٹ شعیب احمد شہزاد، ٹیکنیکل سپیشلسٹ جینڈرثانیہ درانی ا ور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور-فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر19
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے گھنٹہ گھر فیصل آباد پر چڑھنے والے شخص کو ریسکیو کرنیوالے ریسکیورز کو اپنا مہمان بنا لیا، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے
وزیراعلیٰ کی ریسکیورز کو شاباش،ریسکیورز عبدالرحمن کو 5لاکھ، ارسلان احمد،رفاقت بیگ،فہد امین اور احتشام کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے
شہری کو بحفاظت ریسکیو کر کے فیصل آباد کے ریسکیور زنے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی:چودھری پرویز الٰہی
لاہور4 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شخص کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیو1122 کے عملے کووزیراعلیٰ آفس میں اپنا مہمان بنا لیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی دعوت پر فیصل آباد کے ریسکیورز کو وزیراعلیٰ آفس بلا کر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیورز کو شاباش دی اور ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیور عبدالرحمن کو 5لاکھ روپے کا انعام او رتعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے و الے دیگر ریسکیورز ارسلان احمد،رفاقت بیگ،فہد امین اور انجینئر احتشام کو ایک ایک لاکھ روپے کاانعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹس دئیے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ آ پ نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کر کے اپنے پیشہ ورانہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ریسکیو1122 کو آفات یا مشکل وقت میں ہمیشہ سب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد کے ریسکیور زنے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے میں نے یہ ادارہ بنایا تھا جو آج سایہ دار درخت کی مانند ہے۔ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیراور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔