وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں یواین ایف پی اے کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹرلواے شبانی نے ملاقات کی

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں یواین ایف پی اے کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹرلواے شبانی نے ملاقات کی۔اس موقع پرسپیشل سیکرٹری آپریشنزشعیب جدون، متعلقہ افسران اور انچارج یواین ایف پی اے پنجاب شعیب احمدنے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورکنٹری ہیڈیواین ایف پی اے ڈاکٹرلواے شبانی کے درمیان صحت کے مختلف منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔یواین ایف پی اے کے کنٹری ہیڈڈاکٹرلواے شبانی نے ملاقات کے دوران پنجاب کی عوام کوصحت سہولت کارڈکی سہولت فراہم کرنے پرڈاکٹریاسمین راشدکوخراج تحسین پیش کیا۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یواین ایف پی اے کی مددسے پنجاب میں کنٹراسیپٹک کاموڈٹی سکیورٹی پرکام کرناچاہتے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں اورجنرل پریکٹشنرزکی کولیبوریشن کے ذریعے فیملی پلاننگ سروسزفراہم کرناچاہتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ زچہ وبچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے مختلف سٹیک ہولڈرزکی ورکشاپ منعقدکروائیں گے۔صوبہ میں ورلڈبنک کے ساتھ مل کرخاندانی منصوبہ بندی کامنصوبہ ہیومن ریسارس ڈویلپمنٹ چلارہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ پنجاب میں زچہ وبچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے گیارہ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ لاہوراورمیانوالی کی عوام کیلئے مدراینڈچائلڈہسپتال کھول دیئے گئے ہیں۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کوصحت سہولت کارڈفراہم کردیئے گئے ہیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے پریواین ایف پی اے کا شکریہ ادا کیا۔یواین ایف پی اے کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹرلواے شبانی نے کہاکہ یواین ایف پی اے صحت کے شعبہ میں محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کوکامیاب بنانے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کو مزیدمضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ یواین ایف پی اے کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹرلواے شبانی نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کوسراہا۔