صوبائی وزیر صحت وصدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوسی81پٹیالہ ہاؤس کے علاقہ کا دورہ کی

صوبائی وزیر صحت وصدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوسی81پٹیالہ ہاؤس کے علاقہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر راناجاوید،میاں تنویر ودیگرکارکنان موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوسی81کے گھرگھرجاکرصحت سہولت کارڈسے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور عمران خان کا پیغام پہنچایا۔صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ سوشل موبلائزرکی ٹیم بھی موجودتھی۔اہل علاقہ نے صوبائی وزیرصحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکو پھولوں کے ہارپہنائے۔
صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عمران خان کی ہدایت پر گھرگھرجاکرعوام کو آگاہی فراہم کررہے ہیں۔وفاقی حکومت نے بے تہاشامہنگائی کرکے عوام کی کمرتوڑکررکھ دی ہے۔وفاقی حکومت کے پاس ڈوبتی ہوئی ملکی معیشت کوبچانے کیلئے انتخابات کاہی راستہ بچاہے۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عوام کو ڈورٹوڈورمہم کے دوران صحت سہولت کارڈسے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔عوام میں وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کولے بہت ر ی ایکشن دیکھنے میں آرہاہے۔ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے انتخابات ہی آخری راستہ ہے۔بڑے بڑے دعوے کرنے والا اسحاق ڈاربھی ملکی معیشت کو بچانے میں ناکام ہوچکاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عام آدمی کا مسئلہ دووقت کی روٹی کماناہے۔وفاقی حکومت عام آدمی کو خط غربت سے بھی نیچے لے جاناچاہتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پوری قوم نے دیکھاکہ کس طرح عمران خان پرگولیاں برسائیں گی۔پاکستان تحریک انصاف اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔پاکستان تحریک انصاف کا صرف اور صرف مطالبہ شفاف انتخابات ہے۔