سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مالک بھُلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مالک بھُلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مالک بھُلہ کا کہنا تھا کہ تمام منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل سے شعبہ لائیوسٹاک کی ترقی ممکن ہو سکے۔ مویشی پال کو سائیلج مشین کی خریداری پر تین لاکھ روپے سبسڈی کے منصوبہ کا جائزہ لیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس انتہائی اہم منصوبہ سے جانوروں کو سالہا سال چارے کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تمام منصوبہ جات کے ثمرات مویشی پال تک حقیقی معنوں میں پہنچائے جائیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)اور تمام ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جنوبی پنجاب سمیت دیگر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔