ڈاؤ یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن، 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تفویض۔ کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن میں 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن، 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تفویض۔
کراچی:ڈاؤ یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن میں 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ دو ٹرانسپلانٹ سرجنز کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگریاںتفویض
 
کراچی:ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہےکہ دنیا بدل رہی ہے خلا کے حقائق اب کوئی سربستہ راز نہیں  رہے۔ مریخ کی حالیہ تصاویر فوری طور پر ہمیں ملسکتی ہے۔ طبی سائنس میں نیکسٹ جنریشن ایم آر این اے ویکسین بنائی جاچکی ہے۔ جین میںتبدیلیاں اب شام کی محفلوں کا موضوع بن گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیفیشلانٹیلیجنس میٹاورس اور بلاک چین کا علم اب عام ہے کہنے کو اور بھی حقائق ہیں۔انہوں نے طلبہ و طالبات کو تلقین کی کے عملی زندگی میں چند اہم  اقدار کے پابند ہو جائیں جس میں احترام مہربانی،صبر، دیانت درگزر صداقت اور تحمل شامل ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کےبارہویں کانووکیشن کے شرکا سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کہیں ۔تقریب سے کانووکیشنکمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر صبا سہیل، سیکریٹری ڈاکٹر زیبا حق نے بھی تقریب سے خطابکیا۔ جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے طلبہ سے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کا حلفلیا،جبکہ دیگر تمام پرنسپل صاحبان اور پروفیسرز طلبا وطالبات اور ان کے اہل خانہنے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے دوہزار سے زائد ڈاکٹرز، ڈینٹسٹری اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے بیچز کو صحت کے شعبے میںفرائض انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جامعہ کا دنیا بھر کیٹاپ 600 یونیورسٹیوں میں شمار ادارے کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے، ڈاؤ یونیورسٹی، بینالاقوامی شہرت یافتہ ٹر انسپلانٹ سرجنز کو اعزازی ڈگری تفویض کرنے والی ملک کیواحد جامعہ ہے، ان میں سےمشہور سرجن پروفیسر منصور محی الدین  بھی ڈاؤ یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں۔پروفیسر  محمد سعید قریشی نے کہا ڈاؤ یونیورسٹی کی خدماتاور طرزِ تعلیم کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا، یہ بات قابلِ تحسین ہےکہ اساتذہ اور طلبہ نے ہر مشکل حالات میں معیار پر سمجھوتا کیے بغیر تعلیم کا سفرجاری رکھا۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ ایک اچھے ڈاکٹر بننے کے ساتھ آپکو ایک اچھا انسان بھی بننا ہے۔انھوں نے کہا 2 اعزازی ڈگریاں اور 4 پی ایچ ڈی ڈگریتفویض کرنا جامعہ  کے لیے باعث فخر ہے،انہوں نے ادارے سے وابستہ ہر فرد کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے ادارے کو ترقی کیراہوں پر گامزن رکھا۔پروفیسر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کا طبی تعلیمکی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ تمام والدین کا شکرگزار ہیں جنھوں نے ڈاؤ یونیورسٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھسائنسز کے بارہویں سالانہ جلسے تقسیمِ اسناد وانعامات میں 2082  ڈگری دی گئیں جن میں دو بین الاقوامیٹرانسپلانٹ سرجنز کو ڈاکٹر آف سائنس (ڈی ایس سی )کی  اعزازی ڈگریوں سمیت 111کو گولڈ،سلور اور کانسیکے میڈل شامل ہیں۔ تقریب جمعرات 15 دسمبر 2022 کی صبح اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم’ اوجھا کیمپسمیں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نےبطور مہمان خصوصی ڈگری عطا کیں ۔ علاؤہ ازیں جلسہ تقسیمِ اسناد میں مختلف شعبوں کے111 طالبعلموں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 37 سونے کے37چاندی اور 37 کانسی تمغوں(میڈلز) سے نوازا گیا۔
 ڈگری  یافتہ طلبا وطالبات تفصیلات کے مطابق 2082 میںسے 1508 گریجویٹ اور 543 پوسٹ گریجویٹ جن میں 27 ایم فل اور 4 پی ایچ ڈی طلباء وطالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ڈاکٹر آف سائنس کیدو اعزازی ڈگری بھی شامل ہیں۔ا س کے علاوہ ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب  سے میڈیسن کے شعبے میں پہلی مرتبہ بہترینکارکردگی اور پوزیشن لانےوالی طالبہ کو ڈاؤمیڈیکل کالج کے سابقہ پرنسپل پروفیسر شفعیقریشی سے منسوب گولڈ میڈل سے  نوازا گیا۔جلسہتقسیم اسناد میں ڈاؤ یونیورسٹی کی جدید ٹیکنالوجیکل کامیابیوں اور خدمت خلق کیکاوشوں پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی چلائی گئی ۔علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی اور اس کےملحقہ ادارے جن میں ڈاؤ میڈیکل اور انٹرنیشنل کالج، اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈسیز،ڈاؤ ڈینٹل اور انٹرنیشنل کالج، کالج آف فارمیسی ، ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹآف اورل ہیلتھ سائنسز، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ذیابطیس اینڈ اینڈوکراینولوجی، نیشنلانسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہبیلی ٹیشن،انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ہیلتھ منیجمنٹ، اسکول آف پبلک ہیلتھ، انسٹیٹیوٹ آف ریڈیولاجی،انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز کے طلباء وطالبات میں ڈگریاںتفویض کی گئی ہیں۔