11 دسمبر کے دن لاہور ائرپورٹ کے اس پاس جہازوں کے(جی پی ایس) /(جی این ایس ایس) سگنلز میں خلل کا معاملہ 11 دسمبر کے دن پاکستان کی فضائی حدود میں طیاروں کو ایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق تھی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ تمام زمینی آلات درست کام کررہے تھے

کراچی

13 دسمبر 2022

11 دسمبر کے دن لاہور ائرپورٹ کے اس پاس جہازوں کے(جی پی ایس) /(جی این ایس ایس) سگنلز میں خلل کا معاملہ

11 دسمبر کے دن پاکستان کی فضائی حدود میں طیاروں کو ایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق تھی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ تمام زمینی آلات درست کام کررہے تھے

ان میں VOR (VHF Omnidirectional Range)
اور آئی ایل ایس ILSنظام شامل ہیں

وی او ارVORاونچی اور کم اونچائی پر اڑنے والے جہازوں کو ائرپورٹ کی جانب راہنمائی فراہم کرتاہے

نظام ILS (انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم) رن وے اپروچ کے دوران پائلٹوں کو لینڈنگ کے دوران عمودی اور افقی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

جی پی ایس GPS (گلوبل پوزیشننگ سسٹم) USA کی ملکیتی یوٹیلیٹی ہے

(جی پی ایس) صارفین کو پوزیشننگ، نیویگیشن اور ٹائمنگ (PNT) خدمات فراہم کرتی ہے۔

یہ 31 سیٹلائٹس کا ایک نیٹ ورک ہے جو زمین کے گرد چکر لگا رہے ہیں

یہ صارفین کو دنیا میں کہیں بھی پوزیشن، رفتار اور وقت کے بارے میں درست معلومات فراہم کرتے ہیں۔

اسپیس ویدر ایونٹ (ائینو سفیریک ڈسٹربنس) جی پی ایس/جی این ایس ایس (گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم) کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتا ہے،

اس ionospheric ڈسٹربنس/خلل کا کسی بھی زمینی آلات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

یہ خلل زمین کی بالائی فضا میں (Ionospheric activity) کے باعث ہوتا ہے

ائینو سفیریک ایکٹیویٹی سورج کی تابکاری کےزمینی فضا پر اثرات سے پیداہوتی ہے

ائینوسفیریک ایکٹیوٹی اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات (Ionospheric Effects) شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں

ائینو سفیریک خلل جیسے مظاہر قدرت کا کئی عوامل پر انحصار ہوتا ہے

اس کا انحصار سورج کی نسبت زمین کی پوزیشن پر ہوتا ہے

اس کا انحصارسورج کی طرف سے خارج ہونے والی تابکاری کی قسم اور شدت جیسے عوامل پر بھی ہوتا ہے۔

ائینوسفیریک ایکٹیویٹی کے اثرات زمین کی بالائی فضامیں 50 سے 1000کلومیٹر تک محسوس کئے جاسکتے ہیں

لامحالہ ائینو سفیریک ڈسٹربنس متاثرہ علاقے میں ہوائی جہازوں کو موصول ہونے والے سیٹلائٹ GPS سگنلز میں خلل ڈال سکتی ہے۔

ائینو سفیریک ڈسٹربنس یا ایکٹیویٹی اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات کا ائرپورٹس پر لگے آلات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا