سیکیورٹی ڈویژن، سندھ پولیس کی جانب سے کنڈیارو میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم دو روزہ مشترکہ مفت میڈیکل کیمپ میں ماہرامراض ڈاکٹرزنے 40,000 سے زائد افراد کا طبی معائنہ کیا؛ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں

DIG Security & Emergency Services Division
پریس ریلیز
سیکیورٹی ڈویژن، سندھ پولیس کی جانب سے کنڈیارو میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم دو روزہ مشترکہ مفت میڈیکل کیمپ میں ماہرامراض ڈاکٹرزنے 40,000 سے زائد افراد کا طبی معائنہ کیا؛ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں
12 دسمبر، 2022
سیکیورٹی ڈویژن، سندھ پولیس اور فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کے لیے تعلقہ ہسپتال کنڈیارو ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروزمیں قائم کیا گیا دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ اختتام پزیر ہو گیا۔ کیمپ میں ماہرامراض ڈاکٹرزنے 40,000 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور بیماروں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں نوشہروفیروزکے مضافاتی اور دوردراز علاقوں سے بھی لوگ آئے اور مستفید ہوئے۔
دو روزہ میڈیکل کیمپ کے دوران ایس ایس یو نے مکمل لاجسٹک سپورٹ اور سیکورٹی کی ذمہ داری نبھائی جبکہ فلاحی تنظیم جے ڈی سی کی جانب سے کیمپ کے لیے ادویات فراہم کی گئیں۔
 کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹروں نے رضاکارانہ طور پر کیمپ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں جبکہ الابراہیم آئی ہسپتال کی جانب سے مفت آنکھوں کا آپریشن کیا گیا اور علی کلینیکل لیبارٹری نے میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے اس نیک مقصد کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے پر جنرل سیکریٹری JDCظفرعباس، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حمید انصاری، رضا کار ڈاکٹرز اور ابراہیم آئی ہسپتال کے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔
 ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن