وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا اعلان خوش آئندہ ہے! لیکن

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا اعلان خوش آئندہ ہے! لیکن ایک جانب پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا اعلان تودوسری جانب وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب سے موجودہ ملازمین کو برطرف کرنے کی اجازت کے لیئے لیبر کورٹ کراچی میں دائر کیس سے نمائندہ ٹریڈ یونینز کو فریق بننے سے روکنے کی کوشش ناقابل فہم ہیں۔پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے عمل کے دوران بڑی تعداد میں تربیت یافتہ ورک فورس کی ضرورت پڑے گی، سابقہ حکومت نے اسٹیل ملز کے ھزاروں ہنرمند محنت کشوں کو غیر قانونی طور پر جبری برطرف کیا تھا۔ حکومت اسٹیل مل کی بحالی کے اعلان میں اگر سنجیدہ ہے اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کا بیان محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے تو! ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سب سے پہلے تمام برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے، حاضر سروس ملازمین کی برطرفی کے لیئے لیبر کورٹ کراچی میں دائر کیس واپس لیا جائے۔پاکستان اسٹیل ملز میں پروفیشنل، دیانتدار انتظامیہ کا تقرر کیا جائے، بحالی کا مجوزہ پلان مزدور یونینز کے ساتھ شیئر کیا جائے۔ پاسلو یونین اسٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کے روزگار کے تحفظ کے لیئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی انشاء اللہ. صدر پاسلو یونین عاصم بھٹی کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کے بیان پر ردعمل۔۔۔
============================