کوریو گرافر،مینجر ذیشان جانو نے میرے ڈانس میں بہتری کے لئے مجھے بہت کچھ سکھایا مجھے خوشی ہے کہ وہ ایک سمجھدار،سلجھے ہوئے اور موسیقی کے راچائو میں تربیت کرتے ہیں جو اچھے کوریو گرافر کی پہچان ہے


لاہور(شوبزرپورٹر) کوریو گرافر،مینجر ذیشان جانو نے میرے ڈانس میں بہتری کے لئے مجھے بہت کچھ سکھایا مجھے خوشی ہے کہ وہ ایک سمجھدار،سلجھے ہوئے اور موسیقی کے راچائو میں تربیت کرتے ہیں جو اچھے کوریو گرافر کی پہچان ہے ان خیالات کا اظہار بھنگڑا کوئین میگھا نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انسان ہمیشہ محنتی اور ایماندار لوگوں کے گن گاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں کی دنیا میں بہت کمی ہے لیکن میں اس حوالے سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ذیشان جانو جیسے لوگوں کا ساتھ میسر ہے جو ہمیشہ میری رہنمائی کرتے ہیں میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔