معروف پروڈیوسرعمارہ حکمت کی میڈیا سے خصوصی گفتگوان کا کہنا تھا کہ فلم ’ دی لیجنڈ اف مولاجٹ “ نے پاکستانی سینما گھروں میں 90کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں دبئی میں موجود ہوں متحدہ عرب امارات سمیت فلم کو دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے


لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف پروڈیوسرعمارہ حکمت کی میڈیا سے خصوصی گفتگوان کا کہنا تھا کہ فلم ’ دی لیجنڈ اف مولاجٹ “ نے پاکستانی سینما گھروں میں 90کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں دبئی میں موجود ہوں متحدہ عرب امارات سمیت فلم کو دنیا بھر میں بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے جہاں تک بھارت میں فلم کو ریلیز کرنے کی بات ہے اس حوالے سے ابھی کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوئی دعا گوں ہوں کے بھارتی فلمی شائقین بھی اس فلم کو اپنے سینما گھروں میں دیکھ سکیں کیونکہ یورپ امریکہ دبئی سمیت دنیا بھر میں رہنے والے بھارتی شہریوں نے فلم کو دیکھ کر بے حد پسند کیا اور ان کی جانب سے بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ فلم دی لیجنڈ اف مولا جٹ پاکستانی سینما گھروں میں ٹرینڈ سیٹ مووی بن چکی ہے جبکہ بہت سے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے سر پکڑ لئے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اب ہمیں بھی اس طرح کی بڑے بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلمیں بنانا ہوگی تاکہ شائقین کی توقع پر پورا اتر سکے اور فلم دی لیجنڈ اف مولاجٹ کی طرح کامیاب فلمیں بناسکے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کی مزید فلمیں سینما گھروں کی زینت بن گئی توفلم انڈسٹری ترقی اور کامیابی کی جانب گامزن ہوجائے گی جبکہ اب دی لیجنڈ ا?ف مولا جٹ نے ایک بار پھر مولا جٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستانی ڈیزائینر فہد حسین نے موسم سرما کی کلیکشن میں مولا جٹ اور اسکے گنڈاسے کو پرنٹ کیا۔اس کلیکشن میں دارو کے خنجر کو بھی ایمرائیڈری سے ڈیزائین کیا ہے ڈیزائینر فہد حسین نے اپنی موسم سرما کی کلیکشن کو متعارف کرادیافہد حسین کے ڈیزائین کردہ یہ sweatshirt فلیس، کاٹن اور پولیسٹر فیبرک پر مشتمل ہے۔ یہ سوئٹوئیر مردوں اور خواتین دونوں کے ہی لیے ڈیزائین کیا گیا ہے۔جبکہ دی لیجنڈ ا?ف مولا جٹ سے متاثر ہوکر اس کلکیشن کے ڈسپلے میں ماڈلز نے اسی فلم جیسی جیولری بھی پہنی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔
=================================