سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے صوبائی حلقہ 151 میں ایل او ایس روڑ پر جہانگیر پارک اور ہاموشاہ پارک کا افتتاح کردیا دونوں پارکوں میں عوام کے لئے تفریحی سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے

لاہور یکم دسمبر ،
پنجاب حکومت صوبے بھر کے پارکوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت بہتر بنارہی ہے، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال
سڑکوں سے زیادہ پارکس بنانا ضروری ہے تاکہ عوام کو بہتر تفریح ملے
صوبے بھر میں خواتین کیلئے بہترین سہولیات سے آراستہ لیڈیز پارک بنائے جارہے ہیں
پہلی اپوزیشن ہے جو حکومت سے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا کہ رہی ہے
اپوزیشن کے بڑوں کے کرپشن کے 75فیصد کیسز ختم ہوچکے،30فیصد کیسز باقی ہیں
اپوزیشن باقیماندہ کیسز کے خاتمے کیلئے اسمبلیوں کی طوالت چاہتی ہے
تحریک انصاف کے پی کے اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ کرچکی
پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاسوں میں اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا
18ویں آئینی ترمیم کے دعویداروں نے افسران نہ دے کر پنجاب حکومت کے نظام کو مفلوج کر رکھا ہے
پنجاب کے ڈیڑھ سو ارب روپے کے فنڈز بھی روک رکھے ہیں
پاکستان تحریک انصاف اس ظالمانہ اور جابرانہ نظام کا مزید حصہ نہیں رہنا چاہتی
عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں
عوام ووٹ کی طاقت سے جسے چاہیں گے حکمرانی کا حق دیں گے، میاں اسلم اقبال
سیںنئر صوبائی وزیر کی جہانگیر پارک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو
=============================