چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی سربراہی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کاایک اور قابل ستائش اقدام ۔

اگر یہ کہا جائے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر مختار احمد نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز بالکل اسی انداز سے کیا ہے جہاں پہلی اننگ چھوڑ کر گئے تھے تو یہ غلط نہ ہوگا وہ شروع دن سے ہی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نئے آئیڈیاز اور ایجادات کے پرزور حامی ہیں اور اس سلسلے میں ہونے والے ہر اقدام کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے آئے ہیں اپنے پہلے دور کی طرح اب دوسرے دور

میں بھی انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے متعدد ایسے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پر عزم اور پرجوش نوجوانوں کے لیے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہے ہیں ان کا ماننا ہے کہ ہماری یوتھ ہی ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے لہذا ان پر زیادہ سے زیادہ انویسٹمنٹ ہونی چاہیے انہیں ایسے مواقع اور ماحول فراہم کرنا چاہیے کہ یہ اپنے آئیڈیاز کو لے کر آگے بڑھتے ہیں اور ان پر عمل کر سکیں ان کی سربراہی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک اور قابل ستائش اقدام اٹھایا ہے اور ایسے پروجیکٹ شروع کرنے والوں کے لئے


فنڈ گرانٹ کا اہتمام کیا انہوں نے مختلف شعبوں میں پہل کی اور اپنے نئے آئیڈیاز کو کامیابی سے متعارف کرایا ہے اس حوالے سے منعقدہ تقریب

اور پروگرام کے دوران فاؤنڈر آف اسٹارٹ اپ پورٹر پاکستان کے سربراہ اورنگزیب اور از گیزر کے سربراہ ثنا خٹک نے

اپنے خیالات کا اظہار کیا ان کے پروجیکٹس کو بہترین اور ونر قرار دیا گیا وہ دوسروں کے لئے ایک کامیاب ماڈل بن کر سامنے آئے ہیں اور اپنے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے اور یہ فنڈز اور گرانٹ مزید نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے اور نئے آئیڈیاز متعارف کرانے کا باعث بنے گا ۔

=========================