اسحاق ڈار کا دیواروں سے سر ٹکرانا اور بھینس کے آگے بین بجانا


،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بہی خواہوں کا کہنا ہے کہ ڈار صاحب دیواروں سے سر ٹکرا رہے ہیں اور بھینس کے آگے بین بجا رہے ہیں ، جنہوں نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی نوجوانوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا اور لوگوں کو گمراہ کیا جھوٹ بولا اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا ، ان لوگوں سے خیر کی توقع رکھنا اور ان کو سمجھانا بے سود ہے اسحاق ڈار انیس سے بہتری کی امید لگا کر اپنا بھی وقت برباد کریں گے اور قوم کا بھی ، بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنی توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھیں اور مخالفین کو ان کے حال پر چھوڑ دیں ۔افواہ سازوں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں نے باز نہیں آنا اور تنگ کرتے رہنا ہے کیونکہ انہیں مل کر قوم کی کوئی فکر نہیں انہیں صرف اپنی کرسی چاہیے اور اس کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں اور کرتے جا رہے ہیں جنہوں نے ملک کو سری لنکا کی طرح دیوالیہ کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور پاکستان کے تمام اداروں اور شخصیات کو عالمی سطح پر بد نام کرنے کا گھناؤنا کھیل شروع کیا ، ان کو سمجھانا رن سے بہتری کی امید لگانا فضول ہے بس اپنی ساری توجہ معیشت کی بہتری کے لیے اپنے کاموں پر مرکوز رکھنے میں ہی بھلائی ہے ڈار صاحب آپ اپنا کام جاری رکھیں اس وقت آپ واحد امید ہیں دل چھوٹا نہ کریں اور مخالفین کے پروپیگنڈے کی پرواہ بھی مت کریں ۔
==========================

اقتصادی استحکام کیلئے میثاق معیشت وقت کی ضرورت ، ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا : وزیر خزانہ اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔اقتصادی استحکام کے لیے میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں ملکی قرضہ 25ہزار ارب سےبڑھ کر 40 ہزار ارب روپے ہو گیا ۔عمران خان نے ملک کو سری لنکا کی طرح دیوالیہ کرنے کے لیے کوئی کسی نہیں چھوڑی۔عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا بند کریں ۔
آواز۔۔اسحاق ڈار
وزیرخزانہ اسحاق نے کہا کہ معیشت کو پچھلے چار سال میں تباہی کے دھانے پر پہنچایا گیا۔ہم ملک میں معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں
آواز۔ اسحاق ڈار

================================

”میں بہت پُر اعتماد ہوں اللہ کے فضل و کرم سے کہ جس طرح نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل آئین اور قانون کے مطابق مکمل کیا جاتا ہے، یہ اسی طرح مکمل ہو گا ان شاءاللہ۔ “
=================

حق اور سچ کی فتح
اسحاق ڈار بے قصور
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کاروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا، ترمیمی ایکٹ کے بعد دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا۔ عدالتی حکم
========================

ڈیفالٹ کے دعوے کرنیوالوں کو سوچنا چاہیے کہ یہ پاکستان کے مفاد میں کام کررہے ہیں یا اسکے خلاف کام کررہے ہیں انہوں نے خود پاکستان کی تاریخ میں جتنا قرضہ لیا کبھی کسی اور نے نہیں لیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار
==============================
پاکستان اپنی بین الاقوامی ادائیگیاں وقت پر ان شا اللہ کریگا پاکستان اللہ کے فضل سے کبھی ڈیفالٹ نہیں کریگے انکو چاہیے کہ اپنی گھٹیا باتیں بند کردیں
وزیر خزانہ اسحاق ڈار
==============================
قانون اجازت نہیں دیتا کسی کی انکم ٹیکس ریٹرنز تک عدالت کے آرڈر کے بغیر رسائی حاصل کی جائے
۔ 2017 میں مجھے بتایا گیا کچھ لوگ سسٹم میں جاکر آپکے ٹیکس ریٹرنز تک رسائی چاہ رہے ہیں جب ٹریس کروایا تو پتہ چلا میرے اکاونٹ تک رسائی کیلئے پانچ مرتبہ ٹرائی کی گئی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار
=================================

چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر متفق ہوجائیں تاکہ ایک ڈاکیومنٹ بن جائے اور اس پر کوئی بھی جماعت آئے عمل درآمد کرنے کی پابند ہو
وزیر خزانہ اسحاق ڈار
===============================