ادارہ ترقیات کراچی کی تاریخ میں پہلی بار شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں

مورخہ14 نومبر2022 ء
پریس ریلیز

کراچی ( )ادارہ ترقیات کراچی کی تاریخ میں پہلی بار شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس ضمن میں گزشتہ روز سے جاری آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات کو انسداد و تجاوزات کے عملے نے بھاری مشینری و افرادی قوت کے ذریعے نہ صرف مسمار کیا بلکہ اراضیوں کو سرکاری تحویل میں لیکر نگرانی نظام نافذ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ واحد اور مجاہد کالونی میں گزشتہ روز قابضین کی جانب سے مزاحمت کو خاطر میں لائے بغیر اینٹی انکروچمنٹ کی تجاوزات کے خلاف پیش قدمی جاری ہے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے تک قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر واحد کالونی اور مجاہد کالونی میں بلاتفریق آپریشن شروع کیا گیا، سرکاری اراضیوں پر عرصہ دراز سے غیر قانونی قابضین کے خلاف بھرپور قوت سے کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔ متعدد اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے 150 فٹ روڈ ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے درمیان تجاوزات اور غیر قانونی آبادی خالی کردی جائیں،آگاہی کے باوجود قابضین سرکاری اراضیاں واگزار کرنے کے لئے تیار نہیں تھے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ نے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی رپورٹ مرتب کر کے پیش کی جائے۔ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کا مزید کہنا ہے کہ قابضین کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ناظم آباد نمبر 7 سے ضیاء الدین چورنگی، لنڈی کوتل چورنگی، کے ڈی اے چورنگی، پیپلز چورنگی سے ہوتا ہوا راشد منہاس روڈ جوکہ 150 فٹ روڈپر مشتمل ہے، 5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کرے گا۔
=============================