پاکستانی اداکارائیں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن، حوصلہ بڑھایا

قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن ایونٹ میں بہترین کم بیک پر داد و تحسین وصول کر رہی ہے۔

اداکارہ عروہ حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’چلو کوئی نہیں یار، فائنل میں پہنچنے والے بھی فاتح ہی ہوتے ہیں، بہت اچھا کھیلا لڑکوں نے۔‘
منشا پاشا نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’ہم اب بھی دنیا کی دوسری بہترین ٹیم ہیں۔‘
ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا ’ٹیم پاکستان ہمیں آپ سے پیار ہے، انہوں نے پاکستان کا قومی پرچم بھی شیئر کیا۔‘