ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہریوں کو تنگ کرتے اور رشوت لیے ہوئے ویڈیو کا معاملہ، ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کرکے دو ٹریفک پولیس افسران کو نوکری سے برطرف کرکے انچارج ٹریفک کی دو سال سروس ضبط۔ کردی ہے

لاڑکانہ(۔ عاشق پٹھان سے) ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہریوں کو تنگ کرتے اور رشوت لیے ہوئے ویڈیو کا معاملہ، ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کرکے دو ٹریفک پولیس افسران کو نوکری سے برطرف کرکے انچارج ٹریفک کی دو سال سروس ضبط۔ کردی ہے، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ آریجا کی حدود میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے محنت کش دیہاتیوں سے رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس معاملے کا ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو میں دیکھے جانے والے پولیس اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے بعد مزید کاروائی کے لیے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو معاملے کی تفصیلی اور مکمل جانچ کرکے تین دن میں رپورٹ دینے کے ہدایت کی تھی، انکوائری رپورٹ کے مطابق متعلقہ ٹریفک پولیس افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بلاجواز شہریوں کو تنگ کرنے اور رشوت لینے میں ملوث پائے گئے جو ماضي ميڻ ڀي اس طرح کی حرکات میں عادی طور پر ملوث رہے تھے، ان حقائق اور انکوائری رپورٹ کی بنا پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے متعلقہ ٹریفک پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ان کو ملازمت سے برطرف دیا اور ٹریفک زون ون کے انچارج امداد شیخ کو بھی 2 سال سروس ضبط کرکے انہیں سخت سزا دی ہے، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ لاڑکانہ پولیس کے تمام افسران اور اہلکاران کو واضح پیغام اور سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض ذمہ داری سے سرانجام دیں اس ضمن میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات اور اسناد دیے جائیں گے اورفرائض میں غفلت برتنے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اور محکمہ کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی
======================