لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد کیا


لاڑکانہ(۔ رپورٹ عاشق پٹھان) لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں لاڑکانہ کے اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو، چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی شیخ، سینئر نائب صدر عبدالواحد شیخ، لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو، جنرل سیکرٹری محمد عاشق پٹھان، جوائنٹ سیکرٹری ایم یونس ڈیٹھو، خزانچی حنیف سہاگ، سینئر صحافی مرتضیٰ کلہوڑو، عبدالقادر جاگیرانی، سید معظم سلطان بخاری، سید جاوید شاہ، عبدالخالق مغیری، سلامت ابڑو، عبدالحفیظ منگی، نادر ابڑو، منصور عباس ابڑو، خان راجہ مگسی، محمد ادریس بلوچ، راجہ گاڈہی، وحید لانگاہ، محمد علی شیخ، یوسف شیخ، افسر کھاوڑ، نادر مائری، اکبر حسبانی، اعجاز چانڈیو، مسعود ابڑو، مشتاق کہڑو، مومن کانگو، مشتاق جاگیرانی، منیر پیرزادو، نوید سومرو، جانی سومرو سمیت دیگر صحافیوں، فوٹوگرافرز اور کیمرہ مینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جشن میلاد میں شہر کے نامور نعت خوان محمد افضل طاہری، مظہر علی قادری، نبیل محمود پٹھان، محمد طیب طاہری اور دیگر نے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کیا، اس موقع پر پریس کلب کے صدر ظفر ابڑو اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ دونوں جہانوں کے قائد حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کی خوشیاں منانا ہر مسلمان کا فرض ہے ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہیں، دوسری جانب محفل میلاد کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
==============