گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط
نکاح نامہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا اقرار لازمی شامل کیا جائے، گورنر سندھ

کراچی (اکتوبر 19)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بذریعہ خط، نکاح نامہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کے اقرار کو لازمی شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نکاح نامہ میں اس کے اندراج سے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہا رکرسکیں گے، کیونکہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ گورنر سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اس ضمن میں ضروری اقدامات کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کو بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا اقرار نکاح نامہ میں شامل کرنے کا پابند کیا جائے۔