وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ گرلزہوسٹل میں سالانہ سپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی

لاہور ( جنرل رپورٹر )

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ گرلزہوسٹل میں سالانہ سپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی

Jeeveypakistan.com

۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،رجسٹرار یونیورسٹی،فیکلٹی ممبران،سابق پرنسپلزفاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹرمجیدچوہدری اور ڈاکٹراکبرچوہدری اور طالبات کی کثیر تعداد موجودتھی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل اور فیکلٹی ممبران نے پھولوں کاگلدستہ پیش کرکے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااستقبال کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر نمایاں طالبات کے درمیان میڈلزاور تعریفی اسنادبھی تقسیم کیں۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور فیکلٹی ممبران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو اعزازی شیلڈبھی پیش کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہوسٹل میں بچیوں کیلئے سویمنگ پول تیارکرنے کیلئے پی سی ون تیارہوچکاہے۔1977میں مدراینڈچائلڈ بلاک کادیکھاہوا خواب اب پوراہونے جارہاہے۔ اس وقت دنیاکاسب سے بڑاتھیلیسمیاء پروگرام بھی گنگارام ہسپتال میں چلارہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اس پورے ریجن میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی جیسی دوسری کوئی یونیورسٹی نہیں ہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی زیرتعلیم طالبات بہت اچھی تربیت حاصل کررہی ہیں ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے۔ایک ڈاکٹرکا اچھارویہ ہی مریض کو صحت یاب کردیتاہے۔انسان تہیہ کرے تو اس دنیامیں سب کچھ حاصل کرسکتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اللہ پاک کسی کسی انسان کو خدمت انسانیت کا جذبہ عطاکرتاہے۔صوبائی وزیر صحت نے خوبصورت اور بہترین سالانہ سپورٹس ڈے منعقدکرنے پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالد مسعودگوندل کو مبارکباددی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گریجوایٹس پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی تدریسی دنیامیں اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے ٹیچرآف دی ٹیچرزپروفیسریاسمین راشدکو سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریبات میں بطورمہمان خصوصی شرکت پران کا شکریہ ادا کیا۔