نئی اننگ مبارک ۔ ہر موڑ پر کامیابی آپ کے قدم چومے ،لیکن اب کچھ اور بڑا کام کر کے دکھائیں ، واٹر بورڈ کے حوالے سے آپ سے وابستہ کی گئی توقعات کا گراف بہت بلند ہے ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ انجینئر اسد اللہ خان اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایک دوسرے کی پہچان بن چکے ہیں دونوں کا ایک ساتھ ذکر لازم و ملزوم ہے گزشتہ کئی برسوں سے شہر قائد میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے بڑے منصوبوں اور اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا ذکر اور احوال انجینئر اسد اللہ خان کا نام یہ بغیر مکمل نہیں سمجھا جاتا ، وہ اپنے وسیع تجربے ذہانت قابلیت اور معاملہ فہمی کی وجہ سے ہر اہم اور متعلقہ فورم پر

پوری توجہ کے ساتھ سنے بھی جاتے ہیں اور ان کی بات کو حتمی فیصلے میں اہمیت بھی حاصل ہوتی ہے وہ مختلف منصوبوں اور فیصلوں کے حوالے سے جو رائے پیش کرتے ہیں اور تجاویز دیتے ہیں ان سے پہلوتہی ممکن نہیں ہوتی بلکہ ان پر عمل درآمد ہی ادارے اور عوام کے لئے بہترین مفاد کا حامل اقدام مانا جاتا ہے قدرت کی ان پر خاص مہربانی ہے کہ وہ مشکل ترین حالات میں اور بڑے بڑے چیلنجوں میں ثابت قدمی سے

اپنا کام کرتے رہے اور اللہ نے انہیں سرخرو رکھا ، واٹر بورڈ سے لے کر اعلی حکومتی حلقوں اور بڑے بڑے فیصلہ ساز اجلاسوں اور عدالتوں میں انہیں اپنی کارکردگی اور عمدہ نتائج کی وجہ سے سراہا گیا اور تکنیکی امور میں ان سے رہنمائی حاصل کی ہے ۔حال ہی میں سندھ کابینہ نے ان کی نئی ذمہ داریوں کی منظوری دی جس کے بعد انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں بطور سی او او اپنی نئی اننگ شروع کر دی ہے جس کے لیے انہیں چاروں طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے اور دور دراز سے لوگ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں یقینی طور پر ان کے شاندار ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے واٹر بورڈ کے حوالے سے لوگ ان سے مزید کامیابیوں اور خوشخبریوں کی توقعات رکھتے ہیں اور سب کی خواہش ہے کہ وہ کراچی کے لئے کچھ اور بڑا کام کر جائیں اس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو ہو، ورنہ پانی ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور شہر قائد کے لئے آنے والا وقت بہت سے چیلنجز کو بڑھا سکتا ہے

==================================