بابر اعظم ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی بابر اعظم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں۔

دونوں کپتان پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کی وجہ سے اسکواڈ سے پہلے ہی روانہ ہوئے ہیں۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے، بابر اور ولیمسن کل پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔