فخر زمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔

عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹریول ریزروز:

محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے میچز کا شیڈول:
23 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، میلبرن

27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ

30 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ

3 نومبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی

6 نومبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ