گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر عشرت العباد سے مختلف ثابت ہوں گے ، انہیں ایسا کیا کرنا ہوگا کہ عمران اسماعیل اور محمد زبیر کی طرح ناکام اور غیر مقبول ثابت نہ ہو ں ؟ اپنے ناقدین اور مخالفین کو غلط ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس ایک ٹرمپ کارڈ موجود ہے ۔دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ اپنے کارڈز کس طرح کھیلتے ہیں
ان کا سب سے بڑا ایڈوانٹیج تو یہ ہے کہ انہیں ڈاکٹر عشرت العباد خان کی طرح رات بھر جاگنا نہیں پڑے گا کیونکہ انہیں آدھی رات کو لندن سے کسی ٹیلیفون کال آنے کا انتظار یا فکر نہیں ستائے گی ۔
پارٹی کے اندر سے مخالفت پر تنقید ان کے لیے دوسرا بڑا ایڈوانٹیج ثابت ہو رہا ہے کہ انہیں بہت زیادہ توقعات کے دباؤ کا سامنا شروع دن سے نہیں کرنا پڑ رہا بلکہ وہ ایک ایک کر کے تمام تر تنقید اور مخالفت کا جواب اپنے مثبت اقدامات اور کارکردگی کے ذریعے دے سکیں گے ۔
ڈاکٹر عشرت العباد خان کی کامیابیوں سے وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور اپنے طرز عمل اور حسن اخلاق کے ذریعے خود بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں اس سلسلے میں سب سے بڑا نقطہ دوسروں کی بات سننے کا حوصلہ پیدا کرنا ، طبیعت میں برداشت اور تحمل لانا اور دوسروں کو سننے کے بعد مدلل انداز تخاطب اختیار کرنا ان کی شخصیت کو جداگانہ بنا سکتا ہے ۔یہ سب کچھ وہ کیسے کریں گے اور کتنی جلدی کریں گے یہ دیکھنا ہوگا ۔
خود کو عمران اسماعیل اور محمد زبیر کی طرح ناکام اور غیر مقبول ہونے سے بچانے کے لیے انہیں وہ غلطیاں نہیں دہرانی ہوں گی بلکہ ان کو سمجھنا اور ان سے سبق سیکھنا ہوگا ۔
کامران ٹیسوری کا ایک اور بڑا ایڈوانٹیج ان کے پاس پہلے سے دوستوں کی ایک بڑی اچھی ٹیم کا موجود ہونا ہے جو ان کو آگے کا سفر تیزی سے اور کامیابی سے طے کرانے میں معاون اور مددگار ثابت ہوسکتی ہے بشرطیکہ وہ خود ان سے مشاورت اور رہنمائی لینے کے لیے تیار رہیں ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرح کامران ٹیسوری کے پاس کامیابیوں کے سفر میں آگے بڑھنے کے لئے ذہین اور قابل والد گرامی کی موجودگی ان کے لیے قدرت کا خاص کرم اور سنہری موقع ہے کہ وہ ان سے مزید سیکھیں اور رہنمائی حاصل کرتے رہیں ۔
سیاسی اعتبار سے ان کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا ایک حکومتی اتحاد میں شامل ہونا بہترین ایڈوانٹیج کہا جا سکتا ہے جس کا بھرپور فائدہ صوبے کے عوام کو منتقل کیا جا سکتا ہے ترقیاتی کاموں سے لیکر روزگار کے مواقع تک بہت کچھ ہو سکتا ہے شہر اور صوبے
میں بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی اور بہتری کے حوالے سے کافی کام کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔
آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات کی ٹائمنگ ان کے لیے مفید ثابت ہو گی جس کے لیے وہ اپنی پارٹی اور کارکنوں کو تیار کرنے میں پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس سے پہلے انہیں پورا موقع ملے گا کہ
وہ لاپتہ اور گرفتار کارکنوں کے معاملات کو بہتر انداز سے حل کروائیں اور بند دفاتر کو کھلوائیں
۔سیاسی سرگرمیوں میں پارٹی کو فعال رکھنے میں رول پلے کریں ۔ وہ پارٹی کے لئے انتہائی مفید اور معاون ثابت ہو سکتے ہیں اور پارٹی کا مقدمہ علی ترین فورم پر بہترین انداز میں پیش کر کے کارکنوں اور ہمدردوں کے دل جیت سکتے ہیں ۔
ان کا کاروباری پس منظر انہیں ملک کے صنعتی تجارتی اور کاروباری حلقوں کے نزدیک رکھے گا اور ان پر اعتماد کا گراف بلند ہوگا وہ صوبے میں اقتصادی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر سکیں گے ( جاری ہے )
===================================================
کارکنوں کی بازیابی، پارٹی دفاتر کھلوانے میں کردار ادا کرونگا، کامران ٹیسوری
کراچی- گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےمزار قائد اورشہدا ء قبرستان پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، انکاربہادر آباد میں شاندار استقبال کیاگیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی،پارٹی دفاتر کھلوانے میں کردار ادا کرونگا۔گزشتہ روزگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےمزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر ملک و صوبہ کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعابھی کی ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مزار پر رکھی مہمانوں کی کتاب میں بابائے قوم کے بارے میں تاثرات درج کئے کہ قائد اعظم نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے محکوم مسلمانوں کو آزادی دلائی ، ملک کے موجودہ حالات قائد کے رہنمااصولوں کو اپنانے کا تقاضہ کرتے ہیں ۔ بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یاسین آباشہداء د قبرستان میں شہداء کی قبور پر حاضری دی فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ بعد میں گورنر سندھ نے بہادر آباد پہنچ کر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی آمد پر کارکنان کی جانب سے گورنرسندھ پرپھولوں کی پتیوں نچھارو کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس امید کا اظہار کیاکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پاکستان میں جمہوریت کے قیام اورشہری سندھ خصوصاََکراچی میں امن و امان ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کرینگے کیونکہ شہری سندھ کے عوام سمجھتے ہیں کہ شہری علاقوں کے مسائل کی حل سے ہی پاکستان کا استحکام ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ سندھ میں نا انصافیوں پر مبنی کوٹہ سسٹم جو گزشتہ 50سال سے نافذ ہے اسکا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے جائینگے اورلاپتہ افراد کی بازیابی اوراسیروں کی جلد رہائی کیلئے بھی گورنر سندھ خصوصی کردار اداکرینگے اور ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ کامران ٹیسوری انصاف کے قیام سے سندھ میں شہری و دیہی کا فرق بھی ختم کرینگے کیونکہ انصاف کے بغیر نہ تو گھر قائم رہ سکتا ہے نہ ہی ملک نہ ہی صوبہ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ تمام لوگ پارٹی کے اصولوں اور نظریے کو اپناتے ہوئے واپس اپنے گھر لوٹ آئیں، ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں۔
https://e.jang.com.pk/detail/261051
=============================================