ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی زیر صدارت حال ہی میں تحصیل شاہ بندر یونین کونسل چھچھ خان کے قریب درگاہ میاں عثمان جا قبہ پر زائرین کے ساتھ پیش آنے والے فوڈ پوائزننگ کے اسباب جاننے کے متعلق سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افسران سے اجلاس منعقد کیا گیا


سجاول، 12 – اکتوبر 2022ء (ھ آ): ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی زیر صدارت حال ہی میں تحصیل شاہ بندر یونین کونسل چھچھ خان کے قریب درگاہ میاں عثمان جا قبہ پر زائرین کے ساتھ پیش آنے والے فوڈ پوائزننگ کے اسباب جاننے کے متعلق سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افسران سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد علی پلیجو اور سندر فوڈ سیفٹی افسران و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور فوڈ سیفٹی افسران کو ہدایت کی کہ وہ درگاہ میاں عثمان جا قبہ سمیت دیگر درگاہوں کا دورہ کرکے لنگر خانوں میں صفائی ستھرائی سمیت لنگر کی تیاری اور ديگر انتظامات کا جائزہ لیں اور انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔ بعد ازیں محکمہ صحت اور فوڈ سیفٹی افسران نے مشترکہ طور پر مختلف درگاہوں اور مزارات کا دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور منتظمین سے ملاقات کرکے انہیں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
================================

سجاول، 12 – اکتوبر 2022ء (ھ آ): ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی ہدایت پر عوام الناس کو ڈینگی اور ملیریا جیسی خطرناک بیماری پھیلانے والے مچھروں سے محفوظ رکھنے کے لیے انسداد مچھر مار مہم کے تحت پورے چوہڑ جمالی شہر میں اسپرے کیا گیا تاکہ ڈینگی وائرس اور ملیریا کے ممکنہ پھہلاؤ کو روکتے ہوئے اس کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو اور ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد علی پلیجو کی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے یوسی کینجھر کے گاؤں حمزو خاصخیلی میں ڈاکٹر اقبال، آصف آرائیں، اسٹاف لطیف و ديگر معاون عملہ کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے دن بھر مرد، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ اور فری ادویات فراہم کیں، علاوہ ازیں بارش و سیلاب سے متاثرہ گاؤں اور علاقوں میں مختلف بیماریوں سے بچاء کے لئے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات مہم بھی چلائی گئی تاکہ لوگوں کو مختلف وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔

===========================