سابق صدر آصف علی زرداری صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے، ڈاکٹر عاصم حسین

سابق صدر آصف علی زرداری صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے، ڈاکٹر عاصم حسین

وہ ناسازی طبیعت کی وجہ سے کچھ روز پہلے اسپتال منتقل ہوئے تھے جہاں پاکستانی ڈاکٹروں کے علاوہ دبئی سے آنے والی میڈیکل ٹیم نے بھی ان کا معائنہ کیا ۔ دبئی سے آنے والی میڈیکل ٹیم اپنی تسلی کرنے کے بعد واپس چلی گئی تھی ۔ سابق صدر آصف زرداری کو چودا ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد طبیعت میں بہتری کی وجہ سے گھر منتقل ہوگئے اس دوران ان کی صحت کے حوالے سے آنے والی کچھ غیر مصدقہ خبروں کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی تھی جس پر ڈاکٹر عاصم حسین نے ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اسی دوران سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ۔ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھی ان کی عیادت کے لیے آنا چاہتے تھے لیکن ٹیلی فون پر ان کی بات کرا دی گئی تھی کہ وہ خیریت سے ہیں ۔
===============================================