ڈپٹی کمشنر سجاول کا میرپور بھٹورو کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

سجاول : 02 اکتوبر 2022 (ھ. آ) ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے محکمہ روینیو ،ایجوکیشن ورکس، بلڈنگس، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ میرپور بھٹورو کا دورہ کرکے اسپورٽس کمپلیکس، اسکولز، پارکس اور دیگر مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا – اس موقع پر انہوں متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ میرپور بھٹورو سمیت ضلع بھر میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد معیاری کام کرنے کے ساتھ ساتھ وقت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے – انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور غیر معیاری کام سے پرہیز کیا جائے – اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی – ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے – اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران اور انجنيئرز کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں جاری اور مکمل تمام منصوبوں کی فہرست پیش کی جائے تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دی جا سکے – اس موقع اسسٽنٽ کمشنر میرپور بھٹورو ،مختیار کار دیگر متعلقہ افسران اور انجنیئرز موجود تھے –