محکمہ صحت اور حکومتی دعوؤں کے برعکس ڈینگی کے مریض جونیئر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر

لا ہو ر( مدثر قدیر ) محکمہ صحت اور حکومتی دعوؤں کے برعکس ڈینگی کے مریض جونیئر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر ، تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال،سرگنگا رام ہسپتال ،جناح ہسپتال ،سروسز ہسپتال،جنرل ہسپتال اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج کے لیے عارضی آئیسولیشن وارڈز تعمیر کرکے بستر تو لگادیے گئے ہیں مگر ان سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی بخار کے مریضوں کو پروفیسرز سمیت سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے چیک نہیں کیا جارہا جبکہ ان کے علاج معالجے کے ضمن میں ہسپتال میں تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹرز ہی مامور ہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے بار بار دعوی کیا جارہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم صورتحال اس کے برعکس ہے ،ڈینگی ٹیسٹ اور علاج کے ضمن میں معاون ادویات کی کمی معمول کی بات ہے ۔ ڈینگی بخار کے مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی کیلئے سینئر ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر یا تو بنائے ہی نہیں گئے یا ان پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے دینگی بخار کے مریضوں کے علاج پر جونیئر ڈاکٹرز تعینات ہیں۔
=============