امریکی خاتون کی اسکائی ڈائیونگ کے دوران کیک کھانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اسکائی ڈائیونگ کے دوران کیک کھا رہی ہیں۔

خاتون کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

انہوں نے بغیر کسی خوف کہ نہ صرف کیک کھایا بلکہ پاس سے گزرنے والے مسافر بردار طیارے کو ہاتھ سے اشارہ بھی کیا۔

اس ویڈیو کو اب تک 20 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔