تحریر ۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
پاکستان کی پہلی نابینا خاتون مس سعدیہ بٹ وائس پرنسپل جن کو سیکٹریری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے پاکستان کے پہلے گورنمنٹ ڈگری کالج فار اسپشل ایجوکیشن لاھور کا پرنسپل تعینات کیا ھے
سعدیہ بٹ ایک نہایت باصلاحیت باھمت اور محنتی شخصیت ھیں جہنوں نے نابینا ھونے کے باوجود کبھی ھمت نہیں ھاری اور جدوجہد کرتی رھی ھیں اور آج اللہ تعالیٰ نے باھمت و دلیر خاتون کو پاکستان کی پہلی نابینا خاتون پرنسپل ھونے کا اعزاز عطا کیا ھے
مس سعدیہ بٹ وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار اسپشل ایجوکیشن لاھور متاثرہ بصارت ھونے کے باوجود ایک باھمت اور دلیر خاتوں ھیں جہنوں نے اپنی معذوری کے باوجود زمانے کی ستم ظریفی کا سامنا کرتے ھوئے کبھی ھمت نہیں ھاری اور ھر مشکل اور مصیبت کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ھوئے تعلیم حاصل کی
آپ نے ایم اے پنجابی پنجاب یونیورسٹی سے پاس کرنے کے بعد پنجاب پبلک کمشن لاھور سے مقابلے کا امتحان پاس کرتے ھوئے محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں بطور لیکچرار پنجابی سے اپنی سروس کا آغاز کیا آپ کی پوسٹنگ گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن لاھور میں ھوئی محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے مس سعدیہ بٹ کو 2022 میں دیگر کے ھمراہ وائس پرنسپل بی ایس 18 میں ترقی دی تھی
مس سعدیہ بٹ بڑی محنتی اور جفاکش سرکاری افسر ھیں جو ہمیشہ اپنے فرائض منصبی بڑی ایمانداری سے ادا کرتی ہیں آپ اپنے متاثرہ بصارت طلبہ میں بڑی پاپولر ھیں اور بڑی محنت سے ان کو پڑھاتی ہیں وقت میں کالج انا اور اپنے فرائض سرانجام دینے ان کی عادت میں شامل ھیں آپ اپنے کولیک میں بھی بہت پسند کی جاتی ھیں
مس سعدیہ نے کبھی بھی اپنی معذوری کو بہانہ نہیں بنایا اور یہی وجہ ھے کہ وہ ھر میدان میں کامیاب و کامران رہتی ھیں مس سعدیہ بٹ ایک اچھی کمپیرنگ بھی کرتی ھیں آپ کافی عرصہ تک ایف ایم 103 پر پنجابی پروگرام بھی کرتی رھی ھیں
سعدیہ بٹ ایک زبردست سوشل ورکر ھیں جو ہمیشہ دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے مصروف رہتی ھیں انہوں نے ضرورت مند معذور افراد کے لیے ایک سماجی تنظیم بنا رکھی ہیں جس کے ذریعے وہ نابینا طلبہ و دیگر ضرورت مند افراد کے لئے مختلف خدمات سر انجام دیتی ہیں خاص طور پر بینائی سے محروم افراد کے لیے فری سفید چھڑیاں تقسیم کرتی ھیں تاکہ نابینا لوگ بھی زندگی کے معمولات میں شامل ھو سکیں
امید ھے کہ پروفیسر سعدیہ بٹ بطور پرنسپل اپنے امور بہتر انداز سے سر انجام دیں گئی اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ پروفیسر سعدیہ بٹ کو کامیابی سے نوازے آمین
================================