پاکستان کے رضوان علی ایف آئی ایچ ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستان کے رضوان علی کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔ ایف آئی ایچ نے ہاکی اسٹار ایوارڈز کیلئے 10 کیٹیگریز میں ووٹنگ شروع کردی۔

رضوان علی کو ہاکی رائزنگ اسٹار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، رضوان علی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والے واحد پاکستانی پلیئر ہیں۔

رضوان علی نے گزشتہ برس جونیئر ورلڈکپ اور اس سال ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔