پی سی بی نے آصف آفریدی کو معطل کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر آصف آفریدی کو معطل کردیا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آصف آفریدی کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک آصف آفریدی کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

خیال رہے کہ آصف آفریدی خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

ان کی معطلی سے متعلق پی سی بی نے کہا کہ آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا، انہوں نے اس آرٹیکل کی 2 خلاف ورزیاں کیں۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے آصف آفریدی کو نوٹس آف چارج جاری کر دیا گیا ہے جبکہ آصف آفریدی 14 روز میں جواب جمع کروائیں گے۔