وزیر اعلیٰ پنجاب چو دھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلا س منعقد جس میں ہیلتھ کارڈ کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا

لاہور ( جنرل رپورٹر  )

وزیر اعلیٰ پنجاب چو دھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلا س منعقد جس میں ہیلتھ کارڈ کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں کیلئے پینل میں مزید ہسپتال شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں اور اس کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ہماری حکومت نے ہسپتالوں کی ایمرجینسیز میں مریضوں کے لیے مفت ادویات کا پروگرام شروع کیا ہے اب تک پنجاب میں 20لاکھ افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرا چکے ہیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، گھرکی ہسپتال کے محسن گھرکی اور ڈاکٹر عامر عزیز نے شرکت کی ۔