ساف ویمن کپ: پاکستان ٹیم کل اپنا آخری میچ کھیلے گی

ساف ویمن کپ میں پاکستان ٹیم کل اپنا آخری میچ کھیلے گی، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان گروپ میچ سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمن ٹیم مالدیپ کے خلاف ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان نے 2010 اور 2012 کے ساف کپ میں مالدیپ کو شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم کو ساف کپ 2022 کے ابتدائی دو میچز میں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان کو بھارت نے 3 اور بنگلہ دیش نے 6 گول سے ہرایا تھا، قومی ٹیم آخری میچ جیت کر مثبت نوٹ پر ٹورنامنٹ ختم کرنے کی خواہشمند ہے۔