بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی وائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات

بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی وائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات

بنگلہ دیش کے کراچی میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب الحق نے جمعرات کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی اور ڈاکٹر خالد عراقی کو وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

دوران ملاقات جامعہ کراچی اور بنگلہ دیش کی مختلف جامعات کے مابین باہمی اشتراک پر زوردیاگیا جس کے تحت فیکلٹی ایکسچینج پروگرام،سیمینارز،ورکشاپس اور تربیتی پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اس بات پر زوردیاگیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیئے۔