جامعہ گوادر میں ایجوکشن ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کی جانب سے قوالی نائٹ کا اہتمام ۔

یونیورسٹی آف گوادر میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے طلباء کی جانب سے قوالی نائٹ محفل منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ گوادر میں قوالی نائٹ محفل کا انعقاد کیا گیا ، جس میں طلبہ نے بلوچی گانوں اور اردو صوفیانہ کلام اور قوالیوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ قوالی نائٹ کے مہمان خصوصی جی او سی 44 اسپیشل سیکورٹی ڈویژن میجر جنرل عنایت حسین تھے ۔ جبکہ وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے صدارت کی، دیگر معزز مہمانان میں ڈپٹی کمیشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ، کمانڈر 44 بریگیڈ بریگیڈئر محمد امیر عمرانی، رجسٹرار جامعہ گوادر پروفیسر دولت خان ، پرنسپل ڈگری کالج گوادر پروفیسر امداد بلوچ، ڈی ای او فیمیل میڈم بلقیس سلیمان اور دیگر افسران موجود تھے۔ قوالی نائٹ میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے طالب علم اسود نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاندار پرفارمنس پیش کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص میجر جنرل عنایت حسین نے طلبا کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں تاکید کی کہ غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ اپنی نصابی سرگرمیوں پر بھی بھر پور توجہ دیں اور اپنی یونیورسٹی کا نام ہر شعبے میں روشن کریں۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ گوادر کا کہنا تھا اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نصابی سرگرمیوں کے علاوہ طالبعلموں کو صوفی دانشوروں کے کلام اور ہدایات سے روشناس کرانا اور انہیں اگائی دینا ہے۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی میجر جنرل عنایت حسین نے شاندار قوالیاں پیش کرنے پر طالب العلم گلوکاروں اور موسیقاروں کو انعامات پیش کئے۔ تقریب میں اساتذہ کے علاوہ طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی