لاڑکانہ۔ رپورٹ عاشق خان وائس چانسلر جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطاالرحمان کا میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کے ہمراہ شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ ۔

لاڑکانہ۔ رپورٹ عاشق خان وائس چانسلر جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر انیلا عطاالرحمان کا میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کے ہمراہ شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ ۔

عرب امارات کے تعاون سے تیار کردہ شیخ زید وومن اسپتال یونٹ ون کو فوری مریضوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ


فیصلہ بارشوں کے بعد خواتین مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر گلزار تنیو

یونٹ ون کی ہیڈ پروفیسر شاہدہ مگسی کی خواہش تھی کہ یونٹ ون عرب امارات کے سفیر کی جانب سے افتتاح کے بعد مریضوں کے لیے کھولا جائے ذرائع

جدید طرز پر تیار 140 بیڈڈ شیخ زید وومن اسپتال یونٹ ون مکمل تیار ہونے کے باوجود بھی تالے لگا کر بند رکھا گیا تھا ذرائع

میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر گلزار تنیو اور شیخ زید وومن اسپتال کے دیگر یونٹس کی سینئیر ڈاکٹرز نے وائس چانسلر کو صورتحال سے آگاہی دی ذرائع

وائس چانسلر نے خود ہنگامی بنیادوں پر شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ کر کے اسے فوری مریضوں کے لیے کھولنے کی ہدایات دیں

کل میڈیکل یونٹ ون صفائی کا کام مکمل کروا کر مریضوں کو نئے اور جدید ایئرکنڈیشنڈ یونٹ میں شفٹ کر دیا جائے گا میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ

=============================

لاڑکانہ رپورٹ عاشق خان

سیلاب اور بارش متاثرین میں خواتین مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی ہدایات پر شیخ زید وومن اسپتال کا نیا تیار کردہ 140 بیڈڈ میڈیکل یونٹ ون افتتاح سے قبل ہی مریضوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ

وائس چانسلر جامع بینظیر بھٹو پروفیسر انیلا عطاالرحمان نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کے ہمراہ شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر
عرب امارات کے تعاون سے تیار کردہ شیخ زید وومن اسپتال یونٹ ون کو مریضوں کے لیے فوری کھولنے کی ہدایات دیں شیخ زید وومن اسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہے تاہم صرف 62 بیڈز آپریشنل تھے جبکہ موجودہ حالات کے باعث خواتین مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل یونٹ ون کو افتتاح سے قبل ہی مریضوں کے لیے کھولنے کی ہدایات دی گئیں میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کا کہنا ہے کل نئے یونٹ میں مریضوں کو شفٹ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا
=====================================