شاہ رخ خان کی معذور مداح کیساتھ گھٹنوں پر بیٹھ کر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ایک معذور مداح کے ساتھ گھٹنوں پر بیٹھ کر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں اداکار کو اپنی ایک معذور مداح کے ساتھ اپنی فلم ’دل سے‘ کے مشہور گانے ’چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور مداح کے ساتھ عاجزی اور محبت سے پیش آنے پر شاہ رخ خان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی دنیا بھر میں مقبولیت کی وجہ ان کی فطرت میں موجود عاجزی ہے۔

واضح رہے کہ 5 سال کے بعد اگلے برس مداحوں کو ایک ساتھ شاہ رخ خان کی 3 فلمیں دیکھنے کو ملیں گی، جن میں فلم ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈَنکی‘ شامل ہیں۔