نون لیگ حکومت میں لوٹ سیل ۔۔۔۔۔! اہم ائرپورٹ اور امریکہ میں روزویلٹ ہوٹل قطر کے حوالے ؟ مخالف درخواست دائر ۔- کیا سب کچھ سیف الرحمان کو نوازنے کے لئے ہورہا ہے شجاعت عظیم کا کیا کردار ہے ؟

اہم ائرپورٹ اور امریکہ میں روزویلٹ ہوٹل قطر کے حوالے ؟ مخالف درخواست دائر ۔
کیا سب کچھ سیف الرحمان کو نوازنے کے لئے ہورہا ہے جو پہلے صرف نواز شریف کے بااعتماد ساتھی تھے لیکن اب خاندان کے کاروباری منشی سے ترقی کر کے مریم کے سمدھی بن چکے ہیں


ماضی میں بھی نون لیگ پر قطر کی عنایات کا سلسلہ جاری رہا ۔ قطری شہزادے کا خط بھی کافی مشہور ہوا ۔قطر سے ایل این جی بھی حاصل کی گئی تو نواز شریف کا دور تھا ۔شاہد خاقان عباسی نے ایک انتہائی خفیہ ڈیل کی جس پر شیخ رشید شور مچاتے رہے


اور انہوں نے کافی اعتراضات اٹھائے اور بڑی کرپشن سامنے لانے کا چیلنج بھی کرتے رہے ۔ اس ڈیل میں بھی سیف الرحمان کا کردار اہم بتایا جاتا ہے ۔


نون لیگ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ جو اتحادی حکومت ملک بچانے آئی تھی وہ خود ملک کے اہم ایئرپورٹس اور امریکہ میں روزویلٹ ہوٹل کو غیر ملکیوں کے حوالے کر رہی ہے کیا یہی وہ ایجنڈا تھا جس کو پورا کرنے کے لیے شہباز شریف کی


امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا۔اہم معاملات پر نون لیگ کی قیادت خاموش ہو جاتی ہے اور جب عوام شور مچاتے ہیں تو باہمی اختلافات کا رنگ دے کر عوام کو بے وقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کی جاتی ہے شہباز حکومت کی اصل توجہ اہم اثاثے ٹھکانے لگانے پر مرکوز ہے ۔مفتاح اسماعیل تو شروع دن سے ہی پی آئی اے اور اسٹیل مل کو buy one get one free فارمولے پر کوڑیوں کے مول بیچنے کے خواہش مند ہیں مخالفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ نواز شریف کے ایک اور بااعتماد ساتھی شجاعت عظیم کا ایوی ایشن


اور ایئرپورٹ اور روزویلٹ ہوٹل کو ٹھکانے لگانے میں کیا کردار ہے ؟ وہ نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں ایوی ایشن پر ان کے ایڈوائزر تھے ان کو بھی عدالت کے ذریعے کام کرنے سے روکا گیا تھا اب یہ پھر سب لوگ شہباز شریف کی حکومت میں اکٹھے ہو کر اہم ایئرپورٹس اور روزویلٹ ہوٹل جیسے قیمتی اثاثوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں۔ سوال یہ بھی اٹھتا جا رہا ہے کہ سول ایوی ایشن اور سفارتخانوں میں بیٹھے ہوئے محب وطن پاکستانی کیا کر رہے ہیں ؟ کیا انہوں نے اپنی آنکھیں بند کر لیں ہیں یا وہ ان سب معاملات کو شفاف مانتے ہیں ؟

====================================

======================================================