چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور ایم پی اے فریال ٹالپور کی ہدایات پر سابق صوبائی وزیر سندھ رکن اسیمبلی سہیل انور سیال نے لاڑکانہ شہر اور باقرانی کے بارش متاثرہ علاقوں کا انتظامیہ کے ساتھ دورہ کیا

لاڑکانہ(۔ رپورٹ عاشق خان ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور ایم پی اے فریال ٹالپور کی ہدایات پر سابق صوبائی وزیر سندھ رکن اسیمبلی سہیل انور سیال نے لاڑکانہ شہر اور باقرانی کے بارش متاثرہ علاقوں کا انتظامیہ کے ساتھ دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور حل کے لیے فوری احکامات بھی جاری کیے بعد ازاں سہیل انور سیال نے متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا


اور فوری طور پر اس حوالے سے مؤثر اقدامات کے لیے بھی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں، سہیل انور سیال کا کہنا تھا کے قدرتی آفت کے باعث ہمارے بھائی اور بہنیں مشکلات کا شکار ہیں جنہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا عوام کی حفاظت اور انہیں سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کی تکمیل تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

==============================