لاڑکانہ:۔ رپورٹ محمد عاشق خان مسلسل بارشوں کے باعث ضلع بھر کے سرکاری اور نجی اسکول بند کر دیے گئے، درس و تدریس کا عمل بند رہے گا
ضلع بھر میں اسکولز 22 اگست بروز پیر سے 27 اگست تک چھے روز کے لیے بند رہیں گے
ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسکولز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
بارش کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بیشتر اسکولز کو رلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے
================
محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلئ بلوچستان کی ہدایت پر والدین اور طلباء کی سہولت و حفاظت کے پیش نظر شدید بارشوں کے باعث صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی شعبہ کے تعلیمی اداروں میں 22اگست تا 27 اگست ایک ہفتہ کی تعطیلات کر دی گئی ہیں ۔