لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق خان
لاڑکانہ پریس کلب میں یوم جشن آزادی کی تقریب ڈویژنل اور ضلعہ انتظامیہ سمیت سٹی اسکول کے بچوں اور شہریوں نے شرکت کی پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق
پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر لاڑکانہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں کمشنر لاڑکانہ گھنور لغاری، ڈی آئی جی مظھر نواز شیخ، ڈپٹی کمشنر طارق منظور چانڈیو، سپریٹنڈنٹ انجینئیر سیپکو عبدالغفار ماکا، جیل سپریٹنڈنٹ اشفاق کلوڑ، اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو، پیپلزپارٹی
رہنما طارق انور سیال، خیر محمد شیخ، سٹی اسکول کی پرنسپل نذہت پٹھان سمیت سیاسی سماجی افراد اور سٹی اسکول کے بچوں نے شرکت کی
اس موقع پر قومی ترانہ بجانے کے بعد کیک کاٹا گیا جشن آزادی تقریب میں مختلف ملی نغموں پر اسکول کے بچوں سمیت مختلف آرٹسٹس نے پرفارم کیا اس موقع پر لاڑکانہ پریس کلب میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تیاریاں کی گئیں تاہم ملک بھر کی طرح لاڑکانہ کی فضائوں میں بھی ہر طرف پاکستان زندہ آباد کے نعرے سنائی دیئے اور بچوں سمیت تقریب میں شریک ہر شہری نے ملک سے محبت کا اظہار اور پاک سرزمین کی ترقی کے کیے دعائیں کیں اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ گھنور لغاری ، صدر لاڑکانہ پریس کلب ظفر ابڑو اور جنرل سیکریٹری محمد عاشق پٹھان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہر شخص اس ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کام کرے گا اور آزادی سے بڑی نعمت کوئی نہیں جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں
==================================