سی آئی اے پولیس کی موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے خلاف کاروائی دو ملزمان کوگرفتار کر کے بھینی گئیں تین موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد


میرپورخاص == تحسین احمد خان)=== سی آئی اے پولیس کی موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے خلاف کاروائی دو ملزمان کوگرفتار کر کے بھینی گئیں تین موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق مورخہ 21 جون کو نامعلوم ملزمان نے میرواہ تھانے کی حدود سے پسٹل کے زورپر محمد وزیر راجپوت سے 125 موٹر سائیکل ماڈل 2021 چھین کر فرار ہوگۓ تھے.انچارج سی آئی اے ایس آئی عنایت علی زرداری نے پولیس کے ٹیم ہمراہ کامیاب کاروائی


کرتے ہوئے ملزمان احمد علی عرف احمدو، امتیاز ولد عاقل خاصخیلی کو گرفتار کر کے تھانہ میرواہ کی حدود سے محمد وزیر سے چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل ماڈل 2021 اور 2 دیگر موٹر سائیکل اور 30 بور پسٹل برآمد کر لیا گیا، ایس ایس پی میرپورخاص نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سرہاتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا*
==============================