تحسین احمد خان===حیسکو انتظامیہ کی زیادتیوں اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کر کے ہڑتال اور احتجاج کیا

میرپورخاص.== تحسین احمد خان===حیسکو انتظامیہ کی زیادتیوں اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کر کے ہڑتال اور احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق میرواھ روڈ آئرن گیٹ جالی، ٹائر، موٹر ساٰئکل شوروم ہوٹل مالکان سمیت درجنوں تاجران نے حیسکو محمود آباد فیڈر سب ڈویزن حیسکو سیٹ لائیٹ ٹاؤن کے ایس ڈی او لائن سپریڈنٹ کی زیادتیوں اور تین ماھ سے بجلی کی بندش کے خلاف اپنی دوکانوں کو تالا لگا کر پر امن احتجاج کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں دوکاندار شریک تھے دوکانداروں کا کہنا تھا کہ واپڈا والوں نے ہماری زندگی اجیرن کر دی ہے


ہمارا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے اس موقع پر انجمن تاجران میرواہ روڈ مہتاب چوہان اور جنرل سیکٹری حنیف سومرو کا کہنا تھا کہ واپڈا والوں نے ہمارے کاروبار کو بلکل دیوار سے لگا دیا ہے دن بھر کئی مہینوں سے صرف چند گھنٹے لائٹ دی جاتی ہے ہمارا چیلینج ہے حیسکو حکام کو کہ وہ ہم دوکانداروں پر کوئی بجلی چوری یا بقایاجات ہوں تو ثابت کرے ہم ماہانہ بجلی کے ہزاروں روپے بل کی صورت میں بھرتے ہے بدلے میں ہمیں اس کا صلا بدترین لوڈشیڈنگ کی صورت میں دیا جاتا ہے ہمارا قصور کیا ہے ہماری دوکانوں سے ہزاروں گھروں کے چولہے جلتے ہے کیا واپڈا والے انکا معاشی قتل کرنا چاہتے ہے آج ہم دوکانداروں بے پر امن اپنا احتجاج میڈیا پر ریکارڈ کروادیا ہے اگر یہ مسلہ یونہی چلتا رہا اور ہمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند نہیں کی تو کل 14 آگست کے بعد انجمن تاجران میرپورخاص کا اجلاس ہےجس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جاۓ گا جس میں پورے شہر کو بند کر کے واپڈا کے خلاف بلخصوص محمود آباد فیڈر کے ایس ڈی اؤ ریاض میؤ اور لائن سپرڈنٹ کے خلاف سخت احتجاج کیا جاۓ گا*
================================